24 جون 2013 - 19:30
ہندوستانی وزیراعظم کا دورہ کشمیر، سکیورٹی انتظامات سخت

ہندوستان کے وزیراعظم منموہن سنگھ کے اس ملک کے زیر انتظام کشمیرکے دورے کے موقع اور کل رونما ہونے والے واقعہ کے بعد جس میں11سکیورٹی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے تھے سکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کر دیئے گئے ہیں۔

ابنا: سرینگر سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق کل سرینگر میں رونما ہونے والے واقعہ جس میں6سکیورٹی اہلکار اوربعض ذرائع کے مطابق8اہلکار ہلاک اور5 زخمی ہوئے تھےاس ملک کے وزیراعظم منموہن سنگھ نے جو کہ کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کے ہمراہ آج سے اس ملک کے زیر انتظام کشمیر کا دو روزہ دورہ کررہےہیں نئی دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گرد کشمیر میں حالات خراب کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکتے، تاہم تشویش کی بات یہ ہے کہ ان دہشت گردوں کو ایک ہمسایہ ملک میں قائم دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کی حمایت حاصل ہے جو کشمیر میں کارروائیوں کے لئے حزب المجاہدین کواسلحہ اورگولہ بارود کے علاوہ فنڈز بھی فراہم کررہی ہے۔ واضح رہے کہ منموہن سنگھ کے دورے کے خلاف جہاں عسکریت پسندوں نے پہلے ہی ہڑتال کی کال دے رکھی ہےوہیں من موہن سنگھ کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی کے ھمراہ ایک ہزار تین سو کروڑ روپے کی لاگت سے تیار ہونے والی بارہ کلومیٹر طویل ریلوے سرنگ کا افتتاح کریں گے......../169